Friday, April 26, 2024

چودھری شجاعت حسین کا کورونا وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو پلاٹ دینے کا مطالبہ

چودھری شجاعت حسین کا کورونا وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو پلاٹ دینے کا مطالبہ
July 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین نے کورونا وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو بذریعہ قرعہ اندازی پلاٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے۔ رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں۔ جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔