Wednesday, April 24, 2024

چودھری شجاعت حسین کا عمران خان کو خوشامدیوں سے دور رہنے کا مشورہ

چودھری شجاعت حسین کا عمران خان کو خوشامدیوں سے دور رہنے کا مشورہ
February 19, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو چاپلوس اور چغل خوروں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان بھی سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔ لوگ کسی کے صحیح مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔ اپنے اردگرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ اپنے اندر خود پسندی نہ آنے دیں۔ چودھری شجاعت حسین بولے نوازشریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین بولے کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سےجوڑ کر استعمال نہ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور مجھے صحت یاب کیا۔ حرم پاک میں پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی۔