Monday, September 16, 2024

چودھری شجاعت حسین نےپاناما کیس پر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز دے دی

چودھری شجاعت حسین نےپاناما کیس پر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز دے دی
April 23, 2017
لاہور(92نیوز)پاناما کا فیصلہ آنے کے بعد تمام اپوزیشن سیاسی جماعتیں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے لیے متحرک ہو گئیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ داغ دار دھبے کےساتھ وزیر اعظم رہنا مناسب نہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نےپاناما کیس پر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کےمطابق   گلبرگ میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے  امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ وزیر اعظم کو کلین چٹ نہ دے میاں نواز شریف کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چایئے کرپشن، کرپٹ سسٹم اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتےسراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تمام کارروائیوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کیا ہے،،انہوں نے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کی پیشگوئی  بھی کر دی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نےکہا کہ کہ ن لیگ والوں کی بھی عجیب منتطق ہے فیصلہ پورا سنتے نہیں اور مٹھائی بانٹ دیتے ہیں،،پریس کانفرنس سے قبل چار جماعتی اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔