Friday, May 10, 2024

چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب

چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب
January 16, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے، طارق بشیر چیمہ کو بھی بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوگئے۔ چودھری شجاعت حسین لیگ ق کے بلا مقابلہ مرکزی صدر، طارق بشیر چیمہ بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس سے ایک روز قبل چودھری پرویز الہٰی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

چودھری پرویزالہٰی کی صدارت کیلئے میاں عمران مسعود تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ملک محمد اکرم تھے، جنرل سیکرٹری کیلئے تجویز کنندہ محترمہ خدیجہ عمر فاروقی اور تائید کنندہ محترمہ ماجدہ زیدی تھیں۔