Friday, March 29, 2024

چودھری شجاعت حسین لاہور کے سروسز اسپتال میں پانچوی روز بھی زیر علاج

چودھری شجاعت حسین لاہور کے سروسز اسپتال میں پانچوی روز بھی زیر علاج
November 10, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری شجاعت حسین لاہور کے سروسز اسپتال میں پانچوی روز بھی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق چودھری شجاعت کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ آج چہل قدمی بھی کی۔ ن لیگ کے ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت سیاسی رہنماؤں کی اسپتال آمد ہوئی اور شجاعت حسین کی عیادت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا چودھری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا گرفتاریوں اور چھوٹے مقدموں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا ہوا ہے ممکن ہے جلسے سے پہلے ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے۔ ہمیں گرفتار کر بھی لیں جلسہ پھر بھی ہو گا ۔ استعفوں کی آپشن ابھی بھی موجود ہے ۔