Sunday, May 12, 2024

چودھری شجاعت حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات
September 5, 2020
لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات،چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ علما کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تومذہبی منافرت نہیں پھیل سکتی۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ علما کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا ۔ چودھری شجاعت حسین، شافع حسین اور سالک حسین سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی نےاپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پرچودھری شجاعت حسین نے کہاکہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماکرام نے محبت و بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا۔محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پرحافظ طاہراشرفی نے کہا کہ تمام علماء کرام امن و امان کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں،چودھری صاحبان کا مذہبی گھرانہ ہے، انہوں نے ہمیشہ امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔