Saturday, April 20, 2024

چودھری شجاعت حسین سے جام کمال کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت حسین سے جام کمال کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 29, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نےاسلام آباد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر زمرک خان بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے اور ہر مشکل مرحلہ پر اپنی مثبت تجاویز سے حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مخلص اور نیک نیتی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ہمیں عہدوں یا وزارت کی ضرورت نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں مخلص ہے۔