Friday, April 19, 2024

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالہٰی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالہٰی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز کی ملاقات
December 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے ملاقات کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری شجاعت حسین نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ کہا کہ ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

شیخ عبداللہ محمد السمان نے مہمان نوازی پر چودھری صاحبان سے اظہارِتشکر کیا، انہوں نے کہا ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قانون سازی کروانے اور قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کروانے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ محمد السمان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

ملاقات کے موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔