Friday, March 29, 2024

چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
July 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی۔ عمار یاسر اور راسخ الہیٰ بھی شریک تھے۔ طارق جمیل نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ مولانا طارق جمیل  کا کہنا تھا چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہیٰ اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔ چودھری پرویزالہیٰ کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ بل اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علما بورڈ سے منظوری کروانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش  کرتا ہوں ۔ مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر کو بھی پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے قراردادیں پیش کرنے پر سراہا۔