Wednesday, May 8, 2024

چودھری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا

چودھری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا
September 4, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب  چودھری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے چودھری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر رکھا ہے ،  چودھری سرور  نے  صدارتی انتخاب کیلئے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ نہ دیا تھا مگر آج صدر کے چناؤ کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے فوری بعد چودھری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چودھری سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا، چودھری  کل گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ چودھری سرور 2013 میں بننے والی مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں مگر  گورنر کاعہدہ سنبھالنے کے کچھ عرصہ بعد ہی نظریاتی  اختلافات کی بنا پر چودھری پنجاب نے پہلے  گورنر کا عہدہ اور بعد میں  پاکستان مسلم لیگ ن   چھوڑ دی ۔ چودھری سرور مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور پی ٹی آئی کی جانب سے ہی  سینیٹر منتخب ہوئے  تھے ۔ چودھری سرور برطانیہ کی پارلیمنٹ کے  پہلے مسلمان رکن  کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ، چودھری سرور وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں حلف  قرآن مجید پر لیا تھا۔