Thursday, May 9, 2024

چودھری سرور سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ، سی پیک کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

چودھری سرور سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ، سی پیک کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال
April 16, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر چودھری محمد سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ، اسے پاکستانی حکومت اور عوام کی دلی حمایت حاصل ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔