Friday, May 10, 2024

چودھری سرور سے بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر اور سیاسی امور پر بات چیت

چودھری سرور سے بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر اور سیاسی امور پر بات چیت
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنرپنجاب چودھری سرور سے صدر تحر یک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، پارٹی اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔

چودھری سرور نے کہا مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کا سرغنہ بن چکا ہے ۔ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی بھی جرم ہے۔ مودی باہر سے لوگوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی اکثریت کو ختم کر رہا ہے۔ کشمیر کے عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب کے سوا کچھ نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

چودھری محمد سرور نے کہا بھارتی فوجی پلیٹ گن سے کشمیریوں کی بینائی ختم کر رہے ہیں۔ کشمیر آج تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ کشمیری امن اور آزادی چاہتے ہیں۔ بھارت دہشت گردی کا حامی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود بولے کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انشاء اللہ ایک دن کشمیر ضرور بنے گا پاکستان۔