Friday, May 17, 2024

چودھری سرور اور اعجاز شاہ کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال

چودھری سرور اور اعجاز شاہ کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال
September 19, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونیوالی اپوزیشن باہر بھی ناکام ہوگی۔ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ۔ ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن ایکسپوز ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت ملک میں شفافیت اور بلاتفریق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے۔ پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہو رہی ہیں۔ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے۔