Sunday, September 8, 2024

چودھری برادران کیخلاف تمام کیسز ختم،لاہورہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

چودھری برادران کیخلاف تمام کیسز ختم،لاہورہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
January 20, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی چودھری برادران کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی یقین دہانی کے بعد دائر درخواست نمٹا دی۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ چودھری پرویز الٰہی اورچودھری شجاعت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی نیب نے رپورٹ پیش کی ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اورچودھری شجاعت حسین کی طرف سےامجدپرویزایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہی کے خلاف بطور وزیر بلدیات کرپشن کے الزامات عائد کے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے،چودھری برادران کیخلاف نیب تفتیش نامعلوم افراد کی درخواست پر شروع کی گئی مگر کچھ نہیں ملا، انکوائری کو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ کرنا غیر قانونی ہے، نیب کا20 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چودھری برادران کے خلاف تحقیقات بند کر دی ہیں،عدالت نے نیب وکیل کے بیان پر دائر درخواست نمٹا دی۔