Thursday, April 18, 2024

چودھری برادران کیخلاف بینکوں سے نادہندگی کی نیب انکوائری بند

چودھری برادران کیخلاف بینکوں سے نادہندگی کی نیب انکوائری بند
September 17, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری برادران کیخلاف بینکوں سے نادہندگی کی نیب انکوائری بند کردی گئی۔ نیب لاہور نے 20 سال پرانی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ چودھری برادران ، بینکوں سے نادہندگی ، نیب انکوائری بند ، لاہور ، 92 نیوز نیب کے مطابق چودھری برادران کیخلاف بینک نادہندگی کی انکوائری بند کر چکے ہیں، چودھری برادران کیخلاف شواہد نہ ملنے پر انکوائری بند کی گئی۔ چودھری برادران پر جو قرضہ حاصل کرنے کے لیے الزام ہے وہ ان پر لاگو نہیں ہوتا۔ ناکافی شواہد کی بنا پر چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کردی گئی۔ نیب رپورٹ کے مطابق چودھری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000 میں انوسٹی گیشن شروع کی گئی، چودھری برادران کیخلاف 3 انوسٹی گیشن کی منظوری 14 فروری 2019 کو دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چودھری شجاعت کیخلاف دوران وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ چودھری پرویز الہٰی پر بطور اسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی پر بطور سابق لوکل منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔ درخواست گزاروں نے جو درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے۔