Friday, April 26, 2024

چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس

چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس
May 7, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کر لیا۔ چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست ،، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی کو جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزاران کی طرف سے امجد پرویز اور بار کے صدر طاہر نصراللہ ورائچ ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے، درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا گیا۔