Saturday, April 20, 2024

چودھری برادران کی نیب اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

چودھری برادران کی نیب اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی
December 3, 2020

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  لگتا ہے 17 سال سے یہ انکوائری سرد خانے میں پڑی رہی، جس پر ڈی جی نیب نے  کہا کہ  چیئرمین نیب نے زیر التواء کیسز پر کام کرنے کا حکم دیا، 2015ء سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم عباس کے پاس یہ انکوائری زیر التواء تھی،27 جنوری 2017ء کو تفتیشی افسر نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی درخواست بھیجی، 27 جنوری 2017ء کو ہی ریجنل بورڈ نے چیئرمین کو معاملہ بھجوا دیا  تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔