Thursday, April 25, 2024

چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمٰن سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی پر مشاورت

چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمٰن سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی پر مشاورت
January 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر آمد ہوئی۔ چودھری برادران نے آرمی ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت کی۔ مفاہمت ہر جگہ اور ہر وقت نہیں چلتی۔ مولانا فضل الرحمن نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت کے قوانین پر چودھری برادران کو کورا جواب دے دیا۔ ملاقات کے بعد چودھری برادران کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا وہ میڈیا کا سامنا کئے بغیر چلے گئے۔ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو پتہ ہے چوہدری برادران کیوں آئے تھے مگر ہم اس قانون کو ووٹ نہیں دیں گے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ فوج کو سیاست کے میدان میں نہیں گھسیٹنا چاہتے۔ اپوزیشن کی تقسیم پر مولانا فضل الرحمن  نے اپوزیشن لیڈر پر بھی کڑی تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے انھیں اعتماد میں نہیں لیا۔ بطوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپوزیشن کے مشترکہ موقف کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے تھی۔