Friday, March 29, 2024

چودھری برادران نے نماز عید ظہور الٰہی ہاؤس میں ادا کی

چودھری برادران نے نماز عید ظہور الٰہی ہاؤس میں ادا کی
August 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) چودھری برادران نے عیدالاضحیٰ کی نماز لاہور میں ادا کی، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی سمیت خاندان کے دیگر افراد نے  اپنی رہائش گاہ ظہور الہٰی ہاؤس  میں نماز ادا کی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے موقع پر یاد کرنے کی ضرورت ہے یہ ملک کتنی قربانیوں سے حاصل کیا، چودھری پرویز الہٰی  نے کہا عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔