Sunday, September 8, 2024

چودھری برادران سے سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے کی ملاقات، سیاسی امو رپر گفتگو

چودھری برادران سے سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے کی ملاقات، سیاسی امو رپر گفتگو
January 12, 2021

لاہور ( 92 نیوز)چودھری برادران سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق کی ملاقات،دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاگیا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق نے ملاقات کی ۔سردار عتیق نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔

چودھری برادران کا کہنا تھا  کہ قائد اعظم کے بتائےاصولوں کے مطابق مسلم کانفرنس کےساتھ اتحاد جاری رہے گا، چودھری شجاعت حسین بولے مسئلہ کشمیر کی روشنی میں کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی،چودھری پرویزالہٰی کاکہناتھا کہ ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سردارعتیق نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اس دوران مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری مونس الہٰی نے ایک ٹویٹرپیغام میں بچوں کے درندگی کے واقعات میں اضافے پرتشویش کااظہارکیاہے۔