Friday, April 19, 2024

چودھری برادران سے امریکی کانگرس کے ڈیمو کریٹ رہنماء طاہر جاوید اور اہلیہ کی ملاقات

چودھری برادران سے امریکی کانگرس کے ڈیمو کریٹ رہنماء طاہر جاوید اور اہلیہ کی ملاقات
March 26, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری برادران سے امریکی کانگرس کے ڈیمو کریٹ رہنماء اور معروف بزنس مین مسٹر اینڈ مسز طاہر جاوید نے ملاقات کی، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، مونس الہٰی نے طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔ امریکی قانون ساز ادروں میں پاکستانیوں کے کردارکی تعریف بھی کی۔

چودھری برادران سے امریکی کانگرس کے ڈیمو کریٹ رہنماء اور معروف بزنس مین مسٹر اینڈ مسزطاہر جاوید نے ملاقات کی۔ دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی،مونس الہٰی نے طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں، امریکی قانون ساز ادروں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنا رول ادا کر رہی ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کے لیے امر یکہ کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا، پاک بھارت تعلقات میں موجود کشیدگی ختم ہونے سے ہی خطے میں امن قائم ہو گا۔

ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پریز الٰہی، مونس الہٰی کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔