Saturday, April 20, 2024

چودھری اسلم کےگھرپر حملہ ان کے محافظ کامران کی مدد سے کیا گیا : سی ٹی ڈی

چودھری اسلم کےگھرپر حملہ ان کے محافظ کامران کی مدد سے کیا گیا : سی ٹی ڈی
March 8, 2017
کراچی(92نیوز)سی ٹی ڈی سول لائن کےہاتھوں گرفتاردہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کردئیےچوہدری اسلم کے گھرپرحملہ ان کےمحافظ کامران کی مدد سےکیاگیا جو پولیس میں بھرتی سےپہلےکالعدم تنظیم کا رکن تھا۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دو روز قبل کورنگی صنعتی ایریا میں مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگردوں  کو گرفتار کیا ۔ ذرائع کا کہناہےکہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران  بتایا کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں گھر کےبھیدی نے ان کی مدد کی ۔کامران عرف ملا  ایس ایس پی چودھری اسلم کا سب سے قریبی محافط تھا اورڈرائیوربھی تھا۔ وہ ایس ایس پی چوہدری اسلم شہید کے گھر پر بھی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا ،وہ پولیس میں بھرتی سے پہلے کالعدم تنظیم کا رکن تھا۔اس نے چوہدری اسلم کے گھر کی ریکی کرائی اورگھرپرحملہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کامران عرف موٹا نے کیا۔ ڈیفنس میں واقع گھر پر گاڑی  میں دھماکا خیز مواد رکھ کرحملہ کیا گیا ، اس حملے میں چوہدری اسلم محفوظ رہے تھے ،دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کے لیے پولیس کانسٹبل کامران  عرف ملا کو بھاری رقم بھی دی گئی تھی  ۔ سی ٹی ڈی کےمقابلے میں دوروزقبل مارے جانے والا دلدار عرف چاچا  کا بھی کامران قریبی ساتھی تھا پولیس اہلکارکامران عرف ملا بعد میں ایس ایس پی چوہدری اسلم پر ہونے والے جان لیوا حملے میں ہلاک ہوگیا۔ کامران کو پولیس میں شہید کا درجہ دیا گیا تھااور لواحقین کو بھاری معاوضہ اور بھائیوں کو نوکریاں بھی دیں گئیں تھی۔