Wednesday, May 1, 2024

چودھری اسلم پر خود کش حملہ ہوا تھا جبکہ انکا محافظ کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا : راجہ عمر خطاب

چودھری اسلم پر خود کش حملہ ہوا تھا جبکہ انکا محافظ کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا : راجہ عمر خطاب
March 17, 2017
کراچی(92نیوز)انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کہتے ہیں کہ ایس ایس پی چودھری اسلم  پر خود کش حملہ ہوا تھا جبکہ انکا محافظ کامران کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا دوسری جانب سہراب گوٹھ اور کیماڑی کے علاقے سے خود کش بمبارسمیت چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سی آئی  ڈی چوہدری اسلم پر خود کش حملہ ہی ہوا  راجہ عمر خطاب کہتے ہیں کہ چودھری اسلم کی آستین میں سانپ تھا جس کا انہیں پتہ نہیں چل سکا۔ چودھری اسلم کے  محافظ کامران نے نہ صرف انکے گھرپرحملے کی ریکی کی تھی بلکہ تمام ترمعلومات کالعدم جماعت کے سربراہ  نعیم بخاری تک پہنچاتاتھا۔ عمر خطاب نے کورنگی سے گرفتار دہشتگرد جاوید ،وزیر حسین،ظفر علی اور حسان علی کی جے آئی ٹی کے حوالے سے مزید بتایا کہ دہشتگردنعیم بخاری کی ایماپرٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردجماعتوں کوفنڈنگ کرتے تھے جبکہ دہشتگردوں کے دوسلیپرزگروپ کاخاتمہ کردیاگیاہے۔ دوسری جانب  سی ٹی ڈی سول گارڈن نے کیماڑی اور سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرکے عبدالحفیظ پندرانی گروپ سے تعلق رکھنے والے خود کش بمبار سمیت چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس بات کاشبہ ہے کہ  عبدالحفیظ پندرانی گروپ سانحہ شکارپورکے علاوہ سانحہ سیہون میں بھی ملوث ہے۔