Friday, April 19, 2024

چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا

چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا
March 30, 2019

 دبئی (92 نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے دی۔

 گرین شرٹس چوتھے ون ڈے میں بھی ناکام رہی۔ عابد علی اور محمد رضوان کی  سنچریاں  رائیگاں گئیں۔ چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا۔

278رنز کے ہدف میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ پہلے ہی اوور میں شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ حارث سہیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان اور پہلا ون ڈے کھیلنے والے عابد علی  نے 144 رنز کی  شراکت داری کرتے ہوئے میچ میں ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔

 عابد علی اور محمدر ضوان کے آؤٹ ہونے پر پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور گرین شرٹس 271 رنز بنا سکی۔ عابد علی نے 112 اور محمدر ضوان نے 104 رنز بنائے۔ آسٹریلیا  کے کولٹر نائل نے تین اور مارکس اسٹوئنس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 277 رنز بنائے ۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 98 اور عثمان خواجہ نے 62 رنز بنائے۔ پاکستان کے یاسر شاہ محمد حسنین اور عماد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔