Friday, May 17, 2024

چوتھے بین الاقوامی پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری

چوتھے بین الاقوامی پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری
March 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چوتھے بین الاقوامی پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری ہیں۔ دشوار گزار راستوں پر سفر ، خفیہ پناہ گاہوں پر قبضے اور تکنیکی جنگی ڈرلز مقابلوں کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کا مقصد پیشہ ورانہ امور میں جسمانی مہارتوں کی جانچ ہے۔ ان مقابلوں میں چیلنجنگ صورتحال میں جسمانی سختی ، قوت برداشت کے ساتھ ذہنی چستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مقابلوں میں شریک مختلف ٹیمیں ٹیکٹیکل بیٹل ڈرلز اور دیگرحربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اگلے مرحلہ میں آبی رکاوٹوں اور دیگر چیلنجز پر مبنی مقابلے بھی ہونگے۔