Sunday, May 12, 2024

چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز، اسد کھوڑو، شکیل احمد چھا گئے

چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز، اسد کھوڑو، شکیل احمد چھا گئے
November 16, 2019
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے روز کھلاڑیوں کا ریت پر شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا، تین کیٹیگریز میں ملک بھر سے خواتین سمیت 91ریسرز شریک ہیں۔ مظفر گڑھ میں چوتھی ڈیزرٹ  تھل ریلی کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملک بھر سے ماہر ڈرائیورز نے شرکت کی۔ ریتلے ٹریک پر اونچے نیچے راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا، تھل ڈیزٹ جیپ ریلی کی تین کیٹگری میں حصہ لینے والے 91 ریسرز نے شرکت کی۔ سٹاک کیٹگری میں اسد کھوڑو ایک منٹ اکتیس سیکنڈ میں کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل کرکے پہلے نمبر اور نادر مگسی دوسرے نمبر پر ہیں۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں شکیل احمد ایک منٹ اکتالیس سیکنڈز میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلے اور میاں شبیر دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی کیٹگری میں سلمی خان نے ایک منٹ پچاس سیکنڈ کے ساتھ میدان مار لیا، زوہا خان دوسرے نمبرپر رہیں۔