Thursday, March 28, 2024

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف
January 16, 2018

ہملٹن (92 نیوز) چوتھے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف دے دیا۔
چوتھے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر کی شاندار پرفارمنس ہوئی۔ اس پرفارمنس پر 130 پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے پر محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔ محمد حفیظ نے 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
سریز میں شکست کے بعد چوتھے ون ڈے میں گرین شرٹس کی عمدہ کارکردگی سامنے آ گئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین جم کر کھیلے اور اچھی پرفارمنس دی۔
پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سات رنز پر پہلی وکٹ گر گئی اور فہیم اشرف صرف ایک رن بنا سکے۔
130 پرآدھی ٹیم آؤٹ ہونے پر محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 263 رنز تک پہنچا دیا۔
پروفیسر نے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد نے بھی ہاف سنچری اسکور کی۔
اظہرعلی کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ درست ثابت ہوا اور لیفٹ ہینڈر نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی۔