Friday, April 19, 2024

چوتھا ون ڈے : سری لنکن بورڈ نے باجے، شراب، شیشے کی بوتلیں، لائٹر سٹیڈیم لانے پر پابندی لگا دی

چوتھا ون ڈے : سری لنکن بورڈ نے باجے، شراب، شیشے کی بوتلیں، لائٹر سٹیڈیم لانے پر پابندی لگا دی
July 22, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں شائقین کی ہنگامہ آرائی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ حرکت میں آ گیا۔ آئندہ میچوں میں مخصوص اشیاءسٹیڈیم میں ممنوع قرار دے دیں۔ ممنوعہ اشیاءمیں باجے، شراب، شیشے کی بوتلیں ، تیز اوزار، لائٹر اور ماچس شامل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کر دیا کہ کسی فرد کی جانب سے نامناسب روایہ اپنانے پر اسے سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں دوسری اننگز کے دوران لنکن تماشائی اپنی ٹیم کو ہارتے نہ دیکھ سکے اور سٹیڈیم میں ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد پاکستانی سپورٹرز پر پتھراو کیا گیا اور گراونڈ میں دیگر سامان پھینکا گیا۔ سٹیڈیم میں ماحول بدنظمی کا شکار ہونے کے بعد کھیل کو فوری طور پر روک دیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کرکٹر سٹیڈیم سے باہر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد صورتحال قابو میں آتے ہی میچ دوبارہ شروع کردیا گیاتھا۔