Saturday, April 20, 2024

چوتھا ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 257رنز کا ہدف ،پاکستان کے بغیر نقصان 35رنز

چوتھا ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 257رنز کا ہدف ،پاکستان کے بغیر نقصان 35رنز
July 22, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر دو سو چھپن رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک بغیر نقصان کے 35رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی  پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ون ڈے کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں دو سو چھپن رنز بنائے۔  تھریمانے نوے رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دلشان نے بھی پچاس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی بیس سے زائد رنز نہ بنا سکا۔ اوپنر پریرا پہلے اوور میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔محمد عرفان تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ انور علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ، راحت علی اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میں سے دو میچ پاکستان نے جیتے۔ آج کا میچ جیت کر پاکستانی ٹیم سیریز اپنے نام کر سکتی ہے۔