Sunday, September 8, 2024

چوتھا ایشز ٹیسٹ : انگلینڈ نے ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کو 60رنز پر ہی پویلین بھیج دیا

چوتھا ایشز ٹیسٹ : انگلینڈ نے ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کو 60رنز پر ہی پویلین بھیج دیا
August 6, 2015
ناٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے  چوتھے میچ  میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں  صرف ساٹھ رنز پر پویلین پہنچا دیا جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ ناٹنگھم میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے انگلش باولر اسٹورٹ براڈ نے پندرہ رنز دے کر آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے تین کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے مچل جانسن نے تیرہ جبکہ کپتان مائیکل کلارک نے دس رنز بنائے۔  آسٹریلوی ٹیم اس  سے قبل ایک سو انتیس سال قبل پہلی اننگز میں تریپن رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز  میں انگلینڈ کو آسٹریلیا پر دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔