Thursday, May 9, 2024

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 842 نئے کیسز، 14 اموات رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 842 نئے کیسز، 14 اموات رپورٹ
August 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وباء کے مزید 842 نئے کیسز اور 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 815 ہے۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 842 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 14 متاثرین جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 17 ہزار815 اور اموات کی تعداد 6068 ہو گئی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 59 ہزار 604 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار366 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 160 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار246 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 223 رپورٹ ہوئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 539، بلوچستان میں تعداد 11835، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15214، آزاد جموں وکشمیر2129، گلگت میں 2301 ہوگئی۔