Thursday, May 9, 2024

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے، 1843 نئے کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے، 1843 نئے کیسز رپورٹ
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  33 ہزار 124 ، بلوچستان میں 25 ہزار 295 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 930 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز پنجاب میں 38 اور کے پی میں 16 اموات ہوئیں۔ 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 ہے۔ سندھ میں 24 ہزار 994 ، پنجاب میں 18 ہزار 485 ، کے پی کے میں 4 ہزار 979 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 528 ، گلگت بلتستان 125 ، بلوچستان میں ایک ہزار20 ، آزاد جموں و کشمیر میں 921 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 ہزار 183 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔