Sunday, May 12, 2024

چوبیس گھنٹوں میں مزید 51 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص

چوبیس گھنٹوں میں مزید 51 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص
May 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے طبی عملے کو نشانے پر رکھ لیا، ایک روزمیں مزید 51 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 138 ہیلتھ کیئر ورکرزکورونا  سے متاثر ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں ، مزید 51 ڈاکٹرز ، کورونا وائرس ، تشخیص ، اسلام آباد ، 92 نیوز فرنٹ لائن محافظوں کا اتنی تعداد میں متاثر ہونا لمحہ فکریہ ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق اب تک 333 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، متاثرہ نرسز کی تعداد 108 ہوگئی، طبی عملے کے 227 دیگرارکان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 668 تک پہنچ گئی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 184، کے پی 160، بلوچستان میں 131، اسلام آباد میں 60 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثرکورونا سے متاثرہ ہوئے۔ طبی عملے کے دیگر 227 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 155 ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا کو شکست دی، اور ڈسچارج ہو گئے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیکل سے وابستہ 187 افراد مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج ہیں۔ تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 316 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے۔