Friday, March 29, 2024

چوبیس مقدمات میں سے 23 صرف تقریر سننے اور تالیاں بجانے پر درج ہوئے  : روف صدیقی

چوبیس مقدمات میں سے 23 صرف تقریر سننے اور تالیاں بجانے پر درج ہوئے  : روف صدیقی
January 2, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم  کےرہنما رؤف صدیقی کاکہناہےکہ ان پر24مقدمات درج ہیں،جن میں23 مقدمات صرف تقریرسننےاورتالیاں بجانےپردرج کئےگئے۔ تفصیلات کےمطابق انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس میں پیشی کےموقع پرایم کیوایم رہنماروف صدیقی کاکہناتھاکہ ان کی ڈاکٹرعاصم سےدوستی نہیں تھی جس پروہ انھیں دہشت گردوں کےعلاج کیلئےکال کرتے،ڈاکٹرعاصم کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہےلیکن نام وہ ایم کیوایم کا لےرہےہیں وہ ہرکیس میں قانونی جنگ بھرپورانداز میں لڑیں گے۔ انھوں نےکہاکہ ان پرچوبیس مقدمات قائم کئےگئےہیں،جن میں سےتیئس مقدمات صرف تقریرسننےاورتالیاں بجانےپرہیں،ایف آئی آردرج کرنےوالےبغیرکسی وجہ کے مقدمات قائم کئےجارہے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نےالطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کارکےمقدمےمیں روف صدیقی کی ضمانت میں پندرہ جنوری جبکہ اےٹی سی نےڈاکٹرعاصم کیس میں ان کی ضمانت میں آٹھ جنوری تک توسیع کردی۔