Tuesday, May 7, 2024

چوبیس روپے فی یونٹ پیداوار!!! 3 سرکاری بجلی گھر معیشت کا خون چوسنے والی جونکیں بن گئیں

چوبیس روپے فی یونٹ پیداوار!!! 3 سرکاری بجلی گھر معیشت کا خون چوسنے والی جونکیں بن گئیں
December 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سرکاری تھرمل پاور پلانٹس معیشت کا خون چوسنے والی جھونکیں بن گئیں۔ گدو اور فیصل آباد پاور پلانٹس 24 روپے 94 پیسے فی یونٹ تک مہنگی بجلی پیدا کر نے لگے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کی گئیں دستاویزات کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی گدو کے پاور پلانٹ تین کو گیس نہ ملنے کے باعث فرنس آئل پر چلایا گیا جس سے اس بجلی گھر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 25 فیصد کم ہو گئی ہے۔ یہ پاور پلانٹ 19 روپے 26 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ نیشنل پاور جنریشن کمپنی کا فیصل آباد پاور پلانٹ 24 روپے 94 پیسے فی یونٹ اور جی ٹی پی ایس فیصل آباد بجلی گھر 22 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانا پڑے گا۔