Thursday, March 28, 2024

چوآسیدن شاہ میں جزوی لاک ڈاؤن سے بھوک کا وائرس غرباء کے گھروں میں داخل

چوآسیدن شاہ میں جزوی لاک ڈاؤن سے بھوک کا وائرس غرباء کے گھروں میں داخل
March 31, 2020
چوآسیدن شاہ (92 نیوز) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تحصیل چوآسیدن شاہ میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے باعث بھوک کا وائرس غریب لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کہیں یا ناقص حکمت عملی کہیں کہ تحصیل چوآسیدن شاہ میں گزشتہ چار دن سے آٹا ناپید ہوچکا ہے۔ نواحی قصبہ جات اور دیہات کے لوگ شہر میں آٹا خریدنے کیلئے مارے مارے پھرتے نظر آرہے ہیں۔ دکانداروں اور چکی مالکان کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں آٹے اور گندم کی شدید قلت کی ہے۔ حکومت کی جانب سےقائم کردہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹا دستیاب نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تحصیل چواسیدن شاہ میں آٹے کے بحران کا نوٹس لے تاکہ گھروں میں محصور شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔