Wednesday, April 24, 2024

چنیوٹ کے ہاکی اسٹیڈیم پر سرکاری اداروں کا قبضہ

چنیوٹ کے ہاکی اسٹیڈیم پر سرکاری اداروں کا قبضہ
December 16, 2017

چنیوٹ (92 نیوز) ہاکی اسٹیڈیم پر سرکاری اداروں کا قبضہ مقامی سطح پر قومی کھیل کے فروغ میں بڑی رکاوٹ بن گیا، ڈریسنگ رومز سمیت دیگر کمرے دو ضلعی اداروں نے دفاتر بنا رکھے ہیں جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث گھاس اور گراؤنڈ کی زمین بھی توازن کھو چکی ہے۔

اسٹیڈیم میں دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے رکنے کے لیے بنائے گئے دو اضافی کمروں میں سے ایک پر محکمہ کھیل اور دوسرے پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے قبضہ جما رکھا ہے۔

سرکاری گاڑیوں کی آمدورفت نے گراؤنڈ کا بھی نقشنہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے باوجود افسران ہیں کہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس بننے تک کھلاڑیوں کو سمجھوتا کرنا پڑے گا۔

ہاکی اسٹیڈیم میں کمروں کی عدم دستیابی کے بنیادی مسئلے کے ساتھ گراؤنڈ کی بربادی میں غیر سرکاری تقاریب کا انعقاد اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے جس کی روک تھام کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔