Thursday, April 18, 2024

چنیوٹ کے تھانہ صدر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا

چنیوٹ کے تھانہ صدر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا
January 4, 2020
چنیوٹ (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے ویژن کے تحت دیگر اضلاع کی طرح چنیوٹ کے تھانہ صدرکوجدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر چنیوٹ  میں اب سائلین کو انتظار کر سامنا نہیں کرنا پڑے گا،  تھانہ میں سائلین کی فوری داد رسی ہوگی۔ ڈی پی او چنیوٹ  کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کا یہ خواب تھا کہ  زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کریں ، آئی جی پنجاب نے اس کو عملی جامہ پہنایا ہے ، ہمارے لوگ  عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ [caption id="attachment_260147" align="alignnone" width="500"]   چنیوٹ ‏  تھانہ صدر ‏  جدید خطوط  ‏92 نیوز  وزیراعظم عمران خان ‏  پنجاب پولیس ‏  آئی جی پنجاب چنیوٹ کے تھانہ صدر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا[/caption] ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ یہاں پر کیو میٹرک ، سکرینز  ڈسپلے ہے  ، لوگوں کو  نمبر وائز بلایا جائے گا، کسی کو ایف آئی آر یا انویسٹی گیشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو انہیں محرر یا ایس ایچ او کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں  پڑے گی ، اسی فرنٹ ڈیسک  کاؤنٹر پر ہی ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔