Friday, April 19, 2024

چنیوٹ : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

چنیوٹ : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
August 31, 2016
چنیوٹ(92نیوز)چنیوٹ میں آل پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، مہمان خصوصی آل پاکستان کیبل ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔ تفصیلات کےمطابق چنیوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نو منتخب نمائندوں کی حلف برداری  تقریب ہوئی جس میں نئی ڈسٹرکٹ کیبل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے خالد ارائیں کا کہنا تھاکہ  اگر کیبل پر لگایا گیا ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو نہ صرف پورے ملک میں کیبل بند کر دی جائے گی بلکہ بھوک ہڑتال کر کےاحتجاج بھی کیا جائے گا۔