Friday, April 26, 2024

چنیوٹ کو 9 سال بعد بھی ضلعی سطح کی سہولیات نہ مل سکیں

چنیوٹ کو 9 سال بعد بھی ضلعی سطح کی سہولیات نہ مل سکیں
December 11, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) ضلع کا درجہ پانے والے شہر چنیوٹ کو 9 سال بعد بھی ضلعی سطح کی سہولیات نہ مل سکیں ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا منصوبہ دو بار فنڈز کے اجراء کے باوجود شروع نہ ہوا ، منصوبے کی رقم  لاہور میں اورنج لائن کی نذر ہو گئی ۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس نہ ہونے سے افسران سمیت سائلین بھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ چنیوٹ کا شمار ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں کے افسران ضلعی سطح کی تمام تر سہولیات سے محروم ہیں، ڈسٹرکٹ کمپلیکس جہاں ایک ہی چھت تلے بیشتر دفاتر قائم کئے جانے تھے مگرابھی تک تعمیر نہ ہو سکا اور دفاتر کو جہاں جگہ ملی  قائم کر دیا گیا جس سے سائلین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ لیگی دور حکومت میں منصوبے کیلئے جھمرہ روڈ پر 300 کنال اراضی مختص کی گئی، دو بار فنڈز بھی جاری ہوئے لیکن ارکان  اسمبلی کی عدم دلچسپی نے اس سے فائدہ نہ اٹھانے دیا اور رقم لاہور کے اورنج لائن منصوبے کی نذر ہوگئی۔ اسکول کی عمارت میں قائم ای ڈی او کمپلیکس کی عمارت بھی اب خستہ حال ہو چکی ہے، افسران ایک بار پھر نئی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔