Thursday, April 25, 2024

چنیوٹ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کے قیام کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا

چنیوٹ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کے قیام کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا
February 20, 2020
چنیوٹ ( 92 نیوز) نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے چنیوٹ  میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کے قیام کے منصوبے پر کام  ٹھپ ہو کر رہ گیا ، طلباء کے لئے اپنے علاقے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام اب خواب بن چکا ہے ۔ ٹیوٹا کی جانب سے چنیوٹ لاہور روڈ پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کے قیام کا منصوبہ جسے دو سال میں مکمل ہونا تھا مگر یہ کیا جناب موجودہ حکومت نے تو کام ہی ٹھپ کروا دیا۔ منصوبے کیلئے 47 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے لیکن تعمیراتی کام صرف چار دیواری تک ہی محدود رہ سکا، ہنر سیکھنے کیلئے بے تاب طلباء بھی اب  شکوہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ پہلے بھی اس معاملے کو اجاگر کیا گیا  تھا مگر مجال کہ عوامی نمائندے ٹس سے مس نہ ہوئے ہوں ، عمارت میں کلاسز کے علاوہ بوائز ہاسٹل اور کھیل کا میدان بھی بنایا جانا تھا لیکن یہ ایک خواب سا لگ رہا ہے۔ کالج کی عدم تعمیر سے ہزاروں طلباء ہنرمندی کیلئے نجی اداروں اور دوردراز شہروں میں بھاری فیسیں اور سفری اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ ٹیکنیکل کالج کے تعمیراتی کام ٹھپ ہونے کے بعد طلباء کو بھی یہ منصوبہ اب خواب بنتا دیکھائی دینے لگا ہے۔