Friday, March 29, 2024

چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں باپ،بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق

چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں باپ،بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق
December 18, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے باپ  ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے ۔ سکندر اپنے تین بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے تکر مار دی ، سکندر اور بیٹافیاض موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ  زخمی 8سالہ آمنہ  کو  اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی ناگہانی موت پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔