Friday, April 26, 2024

چنیوٹ میں معدنی ذخائر دریافت کرنے کا ٹھیکہ قواعد کےبرعکس نکلا

چنیوٹ میں معدنی ذخائر دریافت کرنے کا ٹھیکہ قواعد کےبرعکس نکلا
January 13, 2019
فیصل آباد( 92 نیوز)چنیوٹ میں معدنی ذخائر دریافت کرنےکاٹھیکہ قواعدوضوابط کےبرعکس نکلا،جسے ایک خود ساختہ کمپنی کو سونپ دیا گیا،جس میں صوبائی سیکرٹری امتیاز چیمہ سمیت دیگر افسران بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ چنیوٹ میں معدنی ذخائر دریافت کرنے کا اہم ترین ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے برعکس نکلا ، افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ جس کمپنی کو ملا وہ خود ساختہ تھی، اس اسکینڈل پر اینٹی کرپشن حکام متحرک ہوئے اور معاملے پر بننے والی تین رکنی جے آئی ٹی نے بھی 90 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 915 ارب امریکی ڈالرز کے معدنی ذخائر کے ٹھیکہ اسکینڈل میں صوبائی سیکرٹری امتیاز چیمہ اور سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت دیگر افسران بھی ملوث ہیں۔ اس اسکینڈل کا مقدمہ اینٹی کرپشن میں پہلے ہی درج تھا لیکن بااثر شخصیات کو بچانے کیلئے معاملہ دبا لیا گیا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ وہ جلد ملزمان پر ہاتھ ڈالنے والے ہیں۔