Thursday, May 9, 2024

چنیوٹ میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر لگے مصنوعی جنگلات تباہ حالی کا شکار

چنیوٹ میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر لگے مصنوعی جنگلات تباہ حالی کا شکار
December 6, 2019
چنیوٹ ( 92 نیوز) ایک جانب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ہرا بھرا پاکستان بنانے کی مہم جاری ہے تو دوسری جانب چنیوٹ میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر لگے مصنوعی جنگلات نامناسب دیکھ بھال کے باعث تباہ حالی کا شکار ہیں۔ آب و ہوا اور موسم میں اعتدال کا دار و مدار جنگلات پر ہوتا ہے مگر ستم ظریفی یہ کہ چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر واقع جنگلات کوتباہ ہونے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ نامناسب دیکھ بھال، پانی کی قلت اور کچھ عملہ کی بھی نااہلی کے باعث1150 ایکڑ پر واقع جنگلات تباہ حالی کا شکار ہیں۔ درختوں کے کٹاؤ نے تو نقشہ ہی بدل دیا، جس پر شہری بھی نوحہ کناں ہیں۔ تحصیل بھوانہ میں بھی 485 ایکڑ رقبہ جنگلات کیلئے مختص ہے لیکن محکمہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہا، شجرکاری مہم کے دوران وہاں پر ایک درخت بھی نہیں لگایا گیا، ان حالات میں محکمہ جنگلات کے افسران کو شاید کوئی فکر نہیں۔ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ جنگلات کو تباہ ہونے سے بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہرے بھرے پاکستان کی مہمات چلانا تو اچھا اقدام ہے لیکن سرکار پہلے سے موجود جنگلات کی دیکھ بھال کرنا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے۔