Tuesday, April 23, 2024

چنیوٹ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ، 80 دیہات زیر آب

چنیوٹ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ، 80 دیہات زیر آب
August 30, 2020
 چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ 80 دیہات زیر آب آ گئے۔ گھوٹکی میں دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب سے 40 دیہات ڈوب گئے۔ احمد پورشرقیہ میں چناب کا بند ٹوٹ گیا جس سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ادھر اسکردو کے علاقے شگر میں سیلاب کی تباہ کاری باری ہیں۔ کئی مقامات پر راستے بھی بلاک ہو گئے۔ دوسری طرف افغانستان میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہو گئی۔ درجنوں افراد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق بڑی تعداد میں مکان اور عمارتیں بہہ گئی ہیں۔ سیلاب سے ملک کے 13 صوبے متاثرہوئے ہیں جو زیادہ تر شمالی حصے میں ہیں۔ صرف صوبہ پروان میں 116 افراد ہلاک اور 120 سے زیادہ زخمی ہوئے۔