Friday, April 26, 2024

چنیوٹ میں ایک ماہ کے اندر ایڈز کے 38 مریض سامنے آگئے

چنیوٹ میں ایک ماہ کے اندر ایڈز کے 38 مریض سامنے آگئے
December 1, 2017

چنیوٹ (92 نیوز) دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مگر چنیوٹ کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں ایک ماہ کے دوران اس موذی مرض کے سب سے زیادہ اڑتیس سے زائد کیسز سامنے آ گئے، محکمہ صحت نے مرض کے پھیلاؤ کی وجہ عطائیوں کی کاری گری بتائی ہے۔

یہ انکشاف چند ماہ قبل اس وقت ہوا جب تین سو ساٹھ لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے تیس افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو نکلا جبکہ ایک ماہ بعد مزید بائیس کیسز الائیڈ اسپتال رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس خطرناک بیماری نے شہر کا رخ کر لیا ہے لیکن ضلعی انتطامیہ تاحال اس معاملے کو دبانے اور سب اچھا کا تاثر دینے میں کوشاں ہے۔ اگر فوری سدباب نہ کیا گیا تو مزید کئی خاندان اس بیماری کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔