Thursday, April 25, 2024

چنیوٹ میں آگ نے 12دکانوں کو جلا ڈالا، لاکھوں کا سامان نذرآتش

چنیوٹ میں آگ نے 12دکانوں کو جلا ڈالا، لاکھوں کا سامان نذرآتش
July 16, 2015
چنیوٹ (92نیوز) چنیوٹ میں خوفناک آتشزدگی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے ریل بازار میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ نے بارہ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ بعدازاں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پانی کے بغیر ہی آگ بجھانے جائے وقوعہ پر جا پہنچیں۔ اس موقع پر شہریوں نے مشتعل ہو کر پتھراو بھی کیا۔ آخری اطلاعات آنے پر ریسکیو کی پانچ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔