Wednesday, April 24, 2024

چنیوٹ ، لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج

چنیوٹ ، لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج
January 14, 2018

چنیوٹ( 92 نیوز ) چنیوٹ میں لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی  نے اپنے ہی وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے چنیوٹ سے منتخب ایم پی اے  الیاس چنیوٹی نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کی بنا پر احتجاج کیا ۔

الیاس چنیوٹی نے مطالبات کی عدم منظوری پر پنجاب حکومت کیخلاف دھرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ احتجاج میں وکلاء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔