Tuesday, April 16, 2024

چنیوٹ : رمضان شوگرملزمیں مزدورلفٹ سے گرکرجاں بحق

چنیوٹ : رمضان شوگرملزمیں مزدورلفٹ سے گرکرجاں بحق
January 15, 2017
چنیوٹ(92نیوز)چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز میں ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث مزدور لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گیا،  مل انتظامیہ نےنام اسپتال ریکارڈ سے نکالنے کے لیے پورا زور لگا دیا، بات نہ بنی تو اسپتال عملے سے زبردستی لاش حاصل کر کے مزدور کے گھر شیخوپورہ روانہ کر دی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں رمضان شوگر ملز میں لفٹ پہ کام کرنے والا مزدور مدثرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کی بھینٹ چڑھ گیا، 27 سالہ مدثر لفٹ پر کام کر رہا تھا مگر سر پر ہیلمٹ تھا اور نہ ہی پاوں میں حفاظتی شوز یہی وجہ ہے کہ وہ اچانک نیچے گرا اور سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔ رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ نے  واقعہ کو دبانے کے لئے   ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مزدور کی لاش اسپتال پہنچی تو مل کی انتظامیہ سارے کام چھوڑ کر وہاں پہنچ گئی اور مل کا نام ریکارڈ سے نکلوانے کے لیے اسپتال کے عملے پر شدید دباو ڈالا گیا۔ ملز انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو سرسری ملاحظہ بھی نہ کرنے دیا اور نعش زبردستی حاصل کر کے مزدور کے گھر شیخوپورہ روانہ کر دی جبکہ واقعہ کی اطلاع کے باوجود کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا، ڈی سی اور اور ڈی پی او چنیوٹ نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہ کی۔