Sunday, September 8, 2024

چنیوٹ : خاوند اور بھائی کے ہاتھوں یرغمال زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب

چنیوٹ : خاوند اور بھائی کے ہاتھوں یرغمال زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب
August 17, 2015
چنیوٹ(92نیوز)چنیوٹ پولیس نے رجوعہ سادات میں خاوند اور بھائی کے ہاتھوں یرغمال زنجیروں میں جکڑی خاتون کو باز یاب کروا لیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ رجوعہ پولیس نے 28 سالہ خاتون کو باز یاب کروا لیا شہناز نامی خاتون کو اس کے خاوند معشوق علی اور بھائی شہباز نے گزشتہ دو ہفتوں سے جھونپڑی میں  زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا جس کے باعث خاتون کے بازو اور ٹانگیں بھی زخمی ہو چکی ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں شہناز کے کردار پر شک تھا جس کی  وجہ سے انہوں نے اسے باندھ رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون چند روز قبل اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تھی جس پر مقامی پنچائت نے فیصلہ کرتے ہوئے خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے حوالے کر دیا تھا جنہوں نے اس کے گلے بازو اور ٹانگوں میں رسیاں اور زنجیریں ڈال کر باندھ رکھا تھا۔